حیدرآباد۔29 دسمبر (راست) مولوی محمد عبداللہ فیض نے یہاں مسجد راشدین آدتیہ نگر نیو حفیظ پیٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کتاب ہدایت ہے۔ اللہ رب العزت نے اسے بھیجا ’’اے میرے حبیب تاکہ آپ انسانوں کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائیں‘‘۔ یہ کتاب گمراہی میں پڑے ہووں کو سیدھا راستہ دکھانے والی ہے۔ ہر دور اور ہر زمانہ میں جو انسان بھی قرآنی تعلیمات کے مطابق زندگی کو بنائے گا اللہ رب العزت اس کو چار
چاند لگائیں گے۔ ہمارے پاس یہ نسخہ موجود ہے۔ مولانا نے کہا کہ آج سے ہماری زندگی کا ہر لمحہ اللہ تعالیٰ کے احکام کے مطابق اور نبیؐ کی سنتوں کے مطابق ہونا چاہئے اللہ رب العزت عمل کرنے کی توفیق عنایت فرمائے آمین۔ حافظ محمد جعفر فیض امام مسجد ہذا کا خطاب ہو گا۔ جلسہ کا آغاز عبداللہ فیض کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ نعت پاک‘ استاد مدرسہ اسلامیہ فیض المدارس حافظ محمد ظفر احمد نے پڑھی نظامت کے فرائض حافظ محمد ضیاء الدین فیض نے انجام دیئے۔